| اپنے آپ کو جاننا - اپنے آپ کو صحت بخش کرنا |
![]() |
ہم کون ہیں |
ایم ٹی او کلی طبی سینٹر، کلی طب کا مطلب ہے کسی شخص کا اندرونی اور بیرونی علاج۔ اس میں شامل ہے جسم، سوچ اور جذبات، روحانیت، قوت کا محو عمل جو جسم کے ارد گرد ہوں، بیرونی اور ماحولیاتی اثر وغیرہ۔ جب کہ مغربی طب کی توجہ جسمانی علاج اور بیماری کی علامات کو کم کرنا ہے – شدید ایمر جنسی میں خیال رکھنا ہوتا ہے – کلی طب کی توجہ بیماری کی وجہ کو کم کرنا ہے، خواہ جسمانی، جذباتی یا روحانی ہو۔ کلی طب کا مقصد فوری طور پر توازن قائم کرنا ہے تاکہ لمبے عرصے تک صحت سے استفادہ کر سکیں – مریض کی تربیت، اور روز مرہ کی زندگی میں تبدیلی شامل کرتے ہوئے جس سے وقت کے ساتھ صحت قائم ہوتی ہے۔ |
| شہادتیں |
"میں اپنے بچپن کے خواب تبت کی سیر کو گئی۔ وہاں، مجھے چار ہفتوں میں چار بار انفیکشن ہوئی (مجھے بالعموم سال میں ایک بار نزلہ یا زکام ہوتا ہے)۔ جب میں گھر واپس آئی تو میں بیمار رہنے لگی اور حالات بگڑ گئے: میں سو نہیں سکتی تھی اور مجھے بھیانک اضطراب رہنے لگا۔ میرے ڈاکٹر نے مجھے بتایا کہ یہ ایک وائرس تھا اور مجھے صرف انتظار کرنا ہوگا۔ آٹھ ہفتوں تک مسلسل حالت بگڑنے کے بعد میں ایم ٹی او گئی اور ایک ہفتے کے اندر کافی زیادہ اضطراب ختم ہوچکا تھا اور کلی علاج شروع کرنے کے بعد میرے اندر کوئی انفیکشن باقی نہ رہی۔ "ایم ٹی او کو ملاقات کے وقت کا بندوبست کرنے کیلئے پہلی بار فون کرنے کے لمحے سے لے کر آج تک ان کے پاس پیش کرنے کیلئے ہمیشہ کچھ نہ کچھ موجود ہوتا ہے۔ کلینک نے میرے ساتھ شفا یابی ٹیم کے ایک لازمی جزو والا برتاؤ کیا اور میرے تجربے کو ہر بار سنا اور اس کا احترام کیا۔ مجھے زبردست کلی دیکھ بھال وصول ہوئی جو کہ طبی شعبے کی پیش کردہ کسی بھی چیز کو پیچھے چھوڑ گئی۔ میں ایم ٹی او اور بہت سے متبادل کلی علاج، انتہائی زیادہ تعلیم، اور ازسرنو یقین کہ شفا ممکن ہے کی شکرگزار ہوں۔" وکٹوریا تبتس (Victoria Tibbetts) "میرا حال ہی میں ایم ٹی او کلی مرکز میں شدید تھکاوٹ کا باعث بننے والے مختلف خود منیع عوارض کا علاج کیا گیا۔ اگرچہ میری شدید تھکاوٹ کو 10 برس سے زائد عرصہ گزر چکا ہے، میں نے ایم ٹی او میں اپنے ابتدائی علاج کے بعد حیران کن طور پر بہتری دیکھی۔ IV (وٹامن تھراپی)، توانائی کی مشق، آکو پنکچر اور جڑی بوٹیوں کے ذریعے علاج تمام کامیاب ثابت ہوئے ہیں! "پیشہ وارانہ عملہ دیکھ بھال کرنے والا، مددگار اور مریضوں کے علاج کی غرض سے اپنی پیشکش کی فراہمی کیلئے ہمیشہ کام پر آمادہ رہتا ہے۔ نتائج میری توقعات سے بڑھ کر ثابت ہوئے ہیں اور میں بالآخر باقاعدگی سے دوبارہ ورزش کرنے اور تھکاوٹ نہ ہونے کے ثمرات سے لطف اندوز ہورہا ہوں۔ فرق ڈالنے کیلئے ایم ٹی او کا شکریہ!"کیرن ڈینئیلسن (Caren Danielsen) "میں نے ایم ٹی او کی مدد اس وقت ڈھونڈی جب کئی ڈاکٹر میری شدید علامات کی مکمل نشاندہی اور تشخیص میں ناکام ہوچکے تھے، جو کہ ایک زخم کے باعث دباؤ کا شکار مدافعتی نظام سے تھیں۔ ایم ٹی او سیپی (میرے معالج) کو مسئلے کا فوراً ہی پتا چل گیا اور انہوں نے جوابات دیے اور علاج کا منصوبہ بتایا۔ یہ چند ہفتوں میں ہی کام کرنے لگا۔ مجھے علم ہوگیا کہ میں اب ماہرانہ ہاتھوں میں پہنچ چکی ہوں۔ ایک ہی دورے میں میرے سارے خدشات ختم ہوگئے۔ چند ماہ بعد، میں 99 فی صد صحت مند ہوچکی تھی۔ ایم ٹی او میری باقاعدہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک مستقل جزو ہے۔" سوسن اسٹیفورڈ (Susan Stafford) "میری بیٹی توانائی کی تھراپی وصول کرنے کیلئے ایم ٹی ایچ سی سی لے گئی۔ مجھے یقین نہیں آتا کہ صرف ایک علاج سے ہی میں نے کتنا بہتر محسوس کیا۔ ڈاکٹر فلاح نے میرے قلب میں ایک سنگین مسئلہ دریافت کیا اور تجویز کیا کہ میں ہر ممکن جلد اسپتال جاؤں۔ میں بہت خوفزدہ تھی لیکن انہوں نے میری ہمت بندھائی جو کہ اگلا قدم اٹھانے کیلئے میری ضرورت تھی۔ انہوں نے میری زندگی بچانے میں میری مدد کی۔" شان پوزی (Shawn Pozzi) |
| نیوز لیٹرز "HARMONY" |
ہمارے نیوزلیٹرزمیں ان لوگوں کیلئے مددگار معلومات ہوتی ہیں جو مؤثر کلی صحت کی ٹیکنالوجیوں، مفید تجاویز، مضامین وغیرہ سے آگاہ رہنا چاہتے ہیں۔ ہمارے شائع کردہ نیوز لیٹرز ملاحظہ کرنے کیلئے مندرجہ ذیل لنکس میں سے ایک یا زیادہ کو منتخب کریں۔ شمارہ 12شمارہ 14 شمارہ 15 شمارہ 16 شمارہ 17 |
|