| تعین اور طریقے |
طبی تعین  |
| ابتدائی دورے میں ہمارے دو میں سے ایک طبی معالج ایک گھنٹے کا تعین کرتے ہیں۔ آپ کی مکمل جسمانی تحقیق کی جائے گی اور اس کے ساتھ ڈاکٹر کی جانب سے موزوں تصور کیے جانے والے لیبارٹری ٹیسٹ سر انجام دیے جائیں گے۔ آپ کی مدد سے، ہمارے معالجین آپ کی انفرادی ضروریات طے کریں گے اور آپ کی ضروریات سے بہترین ہم آہنگ آپ کے مطابق تیار کردہ ایک طریقہ منتخب کریں گے۔ |
میریڈیئن دباؤ کا تعین  |
دنیا بھر میں بطور مؤثر طریقہ تعین کے اعتراف اور استعمال سے، میریڈئین دباؤ تعین جسم بھر کے مخصوص مقامات (میریڈیئن مقامات) پر توانائی کے بہاؤ کا اندازہ لگاتا ہے۔ اس سے ہمارے پریکٹیشنرز کو عدم توازن کے ممکنہ حصوں کی نشاندہی اور ان کے علاج کی تجاویز فراہم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ اس تعینی طریقے کا استحکام مریض کی معلومات کے مختلف ذرائع کے امتزاج کی صلاحیت میں پنہاں ہے تاکہ پریکٹیشنر کو علاج کے بہترین طریقے کی نشاندہی میں مدد مل سکے۔ |
رواں خون کا معائنہ  |
کسی انگلی سے رواں خون کا ایک قطرہ سیاہ زاویے والی ایک خوردبین کے نیچے ایک سلائیڈ پر رکھ کر اس پر روشنی ڈالی جاتی ہے۔ اس عمل سے سیاہ پس منظر کے باعث خون کے مختلف اجزاء فاسفورس جیسے چمکدار نظر آنے لگتے ہیں اور خلیے کے اندر ذرات اور بناوٹیں واضح ہوجاتی ہیں۔ یہ عمل اجازت دیتا ہے کہ زندہ جۡز براہِ راست ویڈیو کے ذریعہ دیکھے جا سکیں۔ معیاری ٹیسٹ رواں خون کے خلیوں کا استعمال نہیں کرتا اور جس کی وجہ سے محدود ہوتا ہے۔ سرخ خلیوں کا مشاہدہ کرتے ہوئے، ہم عام طور پر تحول اور بالخصوص نظام انہضام کے متعلق کافی کچھ بتا سکتے ہیں۔ خون کے سفید خلیوں کا مشاہدہ ہمیں مدافعتی نظام کی حالت کا تاثر فراہم کرتا ہے جبکہ جرثوموں کا نمونہ ہمیں بتاتا ہے کہ آیا بیماری جسم کے دفاعی نظاموں پر غالب آرہی ہے۔ اس سے ہمیں خون کی بحالی اور دیگر نازک عوامل کے ٹیسٹ میں بھی مدد ملتی ہے۔ |
کلی غذائی مشاورت  |
ہماری غذائی مشاورت اور سفارش تحولی توازن کو بحال کرنے کیلئے مکمل، نامیاتی خوراک کے استعمال پر مبنی ہے۔ کلی غذائیت اور صحت کی تعلیم کے ہمارے فلسفے کا مقصد ہر فرد کیلئے مثالی غذا اور طرز زندگی معلوم کرنا ہے۔ ہم ایک خاص سافٹ ویئر پروگرام بھی استعمال کرتے ہیں جو کہ استعمال ہونے والی غذا کا تجزیہ کرتا ہے اور اس میں قلت کا تفصیلی خاکہ فراہم کرتا ہے۔ چاہے مقصد وزن میں کمی ہو یا شفا یابی، یہ پروگرام ہمیں ہر شخص کی مخصوص ضروریات کو ہدف بناتے ہوئے ضرورت کے لحاظ سے تیار کردہ غذاؤں کی منصوبہ بندی کے قابل بناتا ہے۔ |
اکو پنکچر  |
آکو پنکچر جسم کی میریڈیئن گزر گاہوں کے اندر برقی رو کو منظم اور تقسیم کرتا ہے جو کہ مخصوص اعضاء کے ساتھ مربوط ہوتی ہیں اور یوں جسمانی افعال کو متاثر کرتی ہیں۔ اکو پنکچر کئی طبی کیفیات کا ایک مؤثر علاج ہے جن میں نظام انہضام، نظام اعصاب، نظام تنفس اور دوران خون کے مسائل کے ساتھ ساتھ زود حسی، سر درد، گردن اور کمر کا درد اور جوڑوں کا درد شامل ہیں۔ |
کوریو دستی توانیت  |
کوریو دستی توانیت اکو پریشر اور موکسی بشن کی ایک قسم ہے جو کہ صرف ہاتھوں کی تھراپی سے پورے جسم پر اثر انداز ہوتی ہے۔ ہاتھوں پر جسم کے ہر حصے کی مشابہت یا "اضطراری" مقام ہوتا ہے۔ بیماری، درد اور دباؤ کی عکاسی ہاتھوں پر "نرم مقامات" کی صورت میں ہوتی ہے۔ کوریو دستی توانیت کے استعمال سے جسم کے کسی بھی حصے کا علاج کیا جاسکتا ہے۔ تمام معلوم اکو مقامات اور میریڈیئنز بھی ہاتھ میں ایک چھوٹی سی دنیا کی مانند ہیں۔ |
آنڈیمڈ®  |
آنڈیمڈ® ایک برقی مقناطیسی تعدد کا آلہ ہے جو کہ برقی مقناطیسی امالیت پر مبنی انتہائی مخصوص حیاتی طبیعیاتی تجزیہ اور اطلاق پیش کرتا ہے۔ یہ جسم کی ترجیحات پر تیزی سے نگاہ دوڑاتا ہے، تداخلی حصوں کا تعین کرتا ہے اور اسی کے ساتھ ہی تعدد ارتعاش فراہم کرتا ہے جو کہ ہر فرد کو استحکام گیری کیلئے درکار ہوتا ہے، یوں توازن پیدا ہوتا ہے۔ آنڈیمڈ® ایک جامع نظام ہے جو کہ آواز اور رنگ کے تعدد ارتعاش کو انسانی حواس کی حدود سے باہر کے تعدد ارتعاش میں ضم کرتا ہے۔ آنڈیمڈ® سیشن کے دوران آپ پر تھوڑی سی کپکپی یا سکون کا احساس طاری ہوسکتا ہے یا ہوسکتا ہے کہ کچھ بھی نہ ہو۔ پر سکون، تازہ دم ہونے کا احساس اور زیادہ واضح طور پر سوچنے کی اطلاعات عام ہیں۔ |
سرد لیزر تھراپی  |
سرد لیزر تھراپی برقی تھراپی کی ایک قسم ہے۔ بالخصوص، یہ نرم بافتوں کی شفا یابی میں بہتری لانے اور شدید اور دائمی درد میں سکون پہنچانے کیلئے چوٹوں یا زخموں پر سرخ یا قریب قریب زیریں سرخ شعاعی روشنی کا اطلاق ہے۔ سرد لیزر تھراپی میں سرد یا کم حرارت کی لیزر روشنی کی توانائی کے استعمال سے حیاتی محرک روشنی کی توانائی کو جسم کے خلیوں تک پہنچانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔
بلا حرارت لیزر روشنی کی توانائی چوٹ یا دائمی کثرت استعمال کے بعد اعصابی اور نرم بافتی خلیوں کی معمول کی حالت پر واپسی میں مدد کے ذریعے علاج کرتی ہے۔ اس قسم کے محرک سے شفا یابی کی رفتار، غیر سوزش انگیز اور مدافعتی مددگار اثرات دونوں کے ساتھ، 75 فی صد تک تیز ہوسکتی ہے۔
سرد لیزر تھراپی ایک ایسے عمل کو فروغ دیتی ہے جو کہ درد، سوزش اور ورم میں کمی لاتے ہوئے تحول، دوران خون اور بافتی شفا کو بہتر بناتا ہے۔ پانچ ہفتوں کے دورانیے میں، علاج ہفتے میں تین دن 15 سے 20 منٹ تک جاری رہتا ہے۔ |
ہارمون تبدیلی تھراپی حیاتیاتی مشابہہ  |
| حیاتیاتی مشابہہ ہارمون تبدیلی تھراپی ان ہارمونز کا استعمال کرتی ہے جو کہ حیاتی طور پر آپ کے جسم کے تیار کردہ ہارمونوں سے مشابہہ ہوتے ہیں۔ زیادہ تر حاملہ گھوڑیوں کے پیشاب سے حاصل شدہ مصنوعی ہارمونوں کے برعکس، حیاتی طور پر مشابہہ ہارمون پودوں، جیسا کہ جنگلی شکرقندی یا سویا بین کا پودا، سے حاصل ہوتے ہیں اور فعل کے لحاظ سے انسانی ہارمون سے مشابہت رکھتے ہیں۔ اگر آپ فی الوقت حیاتیاتی مشابہہ ہارمون تبدیلی تھراپی استعمال کررہے ہیں یا ایسا کرنے کا سوچ رہے ہیں تو براہ مہربانی مشاورت کیلئے ہم سے رابطہ کریں۔ |
ایگزر  |
ایگزر قدیم صوفی نظام شفا یابی پر مبنی ہے اور یہ 1,400 سال سے رائج ہے۔ شفا یابی کا یہ پروگرام جسمانی، جذباتی، ذہنی اور روحانی توازن برقرار رکھنے میں مدد کرتا ہے۔ یہ تمام اقسام کی بیماریوں سے شفا یاب ہونے میں مؤثر ہے اور مذہبی عقائد سے بالاتر تمام عمر کے لوگوں کیلئے موزوں ہے۔ یہ پروگرام صحت کے ایک مکمل تعین اور علاج، اور 12 تھراپی سیشنوں پر مشتمل ہے جن میں توانائی تھراپی، روشنی تھراپی، اروما تھراپی، ذہنی تصویر بنانے کا عمل اور جسم کے 13 ناگزیر توانائی کے مراکز کو متحرک کرنے والا ایک خاص مساج شامل ہیں۔ ہم ایک غذائی تجزیہ، آپ کے جسم کی قسم اور بناوٹ پر مبنی سفارشات کے ہمراہ، روداد نویسی اور ورزشوں کیلئے ایک عملی کتاب بھی شامل کرتے ہیں۔ |
کھوپڑی اور مقعد کی تھراپی  |
ہاتھ کے لمس کے اس نرم، غیر ناگوار طریقے کا استعمال کھوپڑی اور مقعد کی ہڈی کے نظام میں پائے جانے والے عدم توازن اور رکاوٹوں کا تخمینہ لگانے اور درستگی کیلئے کیا جاتا ہے جو کہ مرکزی اعصابی نظام اور دیگر جسمانی نظاموں کو تکلیف سے پہلے کی حالت میں لوٹنے کے قابل بناتا ہے۔
یہ طریقہ پورے مرکزی اعصابی نظام میں رقیق دماغی سیال کی گردش میں مدد دیتا ہے جس سے ہمارے اعصابی نظام کے ڈھانچوں بالخصوص دماغ اور ریڑھ کی ہڈی کے اردگرد موجود جھلیوں کی قدرتی حرکات کی بحالی میں مدد ملتی ہے۔ اسی وجہ سے ہمارا ارتکاز ہڈیوں اور سیون کی بجائے براہ راست ان جھلیوں پر ہے۔ کھوپڑی اور مقعد کی ہڈی کا سکون بہت سے عام صحت کے امراض، جسمانی صدمہ اور جذباتی مشکلات میں مفید ہے۔ یہ درد شقیقہ، ٹی ایم جے ، کان اور ہڈیوں کی سوزش کی مستقل انفیکشنوں، ریڑھ کی ہڈی کی چوٹوں، دائمی تھکاوٹ اور مزید کیفیات میں بہتری لاسکتا ہے۔ |
کلر پنکچر™تھراپی  |
کلر پنکچر™ قدرتی شفا یابی میں مدد اور اس کی رفتار بڑھانے کیلئے درون خلوی رابطے کی بحالی اور/یا اسے متحرک کرنے کیلئے روشنی کی مختلف تَعدَہِ ارتعاش استعمال کرتی ہے۔
سائنسدان اب یہ دریافت کررہے ہیں کہ روشنی ہی درحقیقت ایسا وسیلہ ہے جس کے ذریعے خلیے آپس میں رابطہ کرتے ہیں اور یہ کئی جسمانی افعال کی انتہائی بنیادی چیز ہے۔ کلر پنکچر علاج میں، دستی آکو لائٹ آلے کی مدد سے رنگین روشنی کے تعدد ارتعاش کو جلد پر مرکوز کیا جاتا ہے اور اس آلے میں خصوصی نمونے پر تیار کردہ دستی قابل تبادلہ شیشے کی سلاخوں کا استعمال کیا جاتا ہے جن کے مرکوز سرے سے مختلف رنگوں کی روشنیاں پھوٹتی ہیں۔ ہر رنگ روشنی کی مختلف طول موج کے تعدد پر مشتمل ہوتا ہے اور اس طرح مختلف توانیتی معلومات پہنچاتا ہے۔ علاج میں ایک ہی تسلسل میں نکات کا ایک مخصوص مجموعہ شامل ہوتا ہے اور اس کیلئے رنگوں کا ایک مجوزہ نمونہ استعمال کیا جاتا ہے۔ جب جلد روشنی کو جذب کرلیتی ہے اور جسم کے اندر گہرائی میں توانیتی گزر گاہوں کے ساتھ اس کی ترسیل ہوجاتی ہے، تو یہ درون خلوی رابطے کو تحریک دیتی ہے جو کہ شفا یابی میں مدد فراہم کرتا ہے۔ |
موم بتی سے کان کی کثافتیں نکالنا  |
موم بتی کے ذریعے کان سے کثافتیں نکالنے میں سائنس کے سادے قوانین کا اطلاق کرتے ہوئے ایک کھوکھلی موم بتی، ایک بڑے تنکے کی مانند، کا استعمال کیا جاتا ہے۔ موم بتی کا شعلہ (جب مناسب طریقے سے جمایا جائے) ایک خلا پیدا کرتا ہے جو کہ کان کے اندر سے میل، پھپھوندی، کینڈیڈا، خمیر اور گندگی کے دیگر ذرات کو نکال کر موم بتی کی تہہ میں ڈال دیتا ہے۔
خلا شعلے کی گرم ہوا اور موم بتی کے کھوکھلے خانے کی سرد ہوا سے پیدا ہوتا ہے۔ کان کی نالی اور موم بتی کے خانے کے درمیان حرکت اور دباؤ بڑھتی ہوئی رفتار سے ہوا کا بہاؤ پیدا کرتے ہیں جس سے خلا پیدا ہوجاتا ہے۔ بیشتر موم بتیاں 100 فی صد بے رنگ ململ سے بنی ہوتی ہیں جس پر خالص شکل میں پیرافین اور/یا شہد کی مکھیوں کی موم کا ملمع کیا گیا ہوتا ہے۔ |
|